• news

چک امرو: ورکنگ بائونڈری سے مارٹر گولہ برآمد

چک امرو ( نامہ نگار) ورکنگ بائونڈری کے گائوں چک جمیل سے مارٹر گولہ بر آمد ہوا‘ بم ڈسپوزل نے ناکارہ بنادیا۔ بھارتی فورسز بی ایس ایف کی گزشتہ دنوں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سرحدی گائوں چک جمیل میں گرا مارٹر گولہ برآمد ہوا جو پھٹ نہ سکا تھا جسے ڈسٹرکٹ بم ڈسپوزل ٹیم نے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا، مارٹر گولہ کا وزن 10پائونڈ بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن