ملتان: سیزنل انفلوائنزا کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے
ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں زیر علاج سیزنل انفلوئنزا کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے فوت ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 62 سالہ عنایت اﷲ اور لیہ کی رہائشی 28 سالہ حمیرا نے دم توڑا، ہسپتال میں 19 مریض داخل ہیں جن میں سے 16 مریض آئسولیشن وارڈ اور تین آئی سی یو وارڈ میںزیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز سیزنل انفلوئنزا کے شعبہ میں 4 نئے مریض داخل ہوئے ہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل سات اور آئی سی یو میں داخل تینوں مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی رپورٹ پازیٹو ہے۔