• news

سینئر کھلاڑی اب کرکٹ کو خیرباد کہہ دین: شہریار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو اب کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی کارکردگی کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا، کپتان کی اپنی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے مکے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم مینجمنٹ کو سوچنا چاہئے کہ سرفراز پر بوجھ زیادہ تو نہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو اس کا حل تلاش کیا جائے۔ یہ درست ہے کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے تاہم کپتان سرفرار کی اپنی کارکردگی میں بھی کمی آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے تھا کہ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو جلد بھجوانے اور ایک سے زائد پریکٹس میچز کا اہتمام کیا جاتا تاکہ کھلاڑی وہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہو پاتے۔ پاکستان ٹیم ابھی بہت اچھی ہے جو حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی اب کرکٹ کو خیرباد کہیں اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ نئے لڑکوں میں شاداب خان حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پرفارمنس دکھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز نہیں ہو رہے۔ ہاکی ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ہاکی ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن