پراجیکٹ میں فنکار فیملی ہوتے ہیں: شبیر جان
لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر خود سے عہد کیا تھاکہ محنت اور لگن سے معیار ی کام کروں گا ۔ ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہاکہ ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں اور کوشش ہے کی مجھے اسکرپٹ میں جو کردار ملے خود کو اس کے رنگ میں رنگ لوں۔کسی بھی پراجیکٹ میں شامل فنکار جب فیملی کی طرح رویہ نہیں اپنائیں گے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ساتھ اگر جونیئرز کام کر رہے ہیں تو ان کی ہر ممکن رہنمائی کروں اور یہ کسی پر کوئی احسان نہیں۔ ہم نے بھی اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اورہم سب کو اس مثبت رجحا ن کوفروغ دینا چاہیے ۔