کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں ،اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں: سائرہ نسیم
لاہور( کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔ ہر دور میں موسیقی تبدیل ہوئی ہے لیکن حقیقی اور اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا اور وہ آج بھی موجود ہے ۔ گلوکاری فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ ۔اور ایسے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کے رموز کو سمجھنا پڑتا ہے اور اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔