پاکستانی سرزمین پر غیر ملکی ٹیموں کو لانے کی منصوبہ بندی کرلی: شہباز سینئر
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکر ٹری جنرل اولمپئین شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی الیون کے دورہ پاکستان سے ہاکی کے کھیل کو پذیرائی ملے گی ، میچزاپریل میں شروع ہونے والی پاکستان ہاکی لیگ کے معاون ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں شروع کرنے اور پاکستانی سر زمین پر غیر ملکی ٹیموں کولانیکی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت ان قریب چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ پر بھی کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ ہم جلد اس ایونٹ کے لئے بھی تیارہو جائیں گے جبکہ کستان ہاکی لیگ کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ کامن ویلتھ اور ایشئین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے کھیل کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے غیرملکی کوچ لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ہیڈ کوچ حسن سردار کے ساتھ ایک غیر ملکی کوچ جلد کو لگایا جائے گا تاکہ ٹیم کو ایشین گیمز کے لئے تیار کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں اگر ہم ٹیم کو ٹریک پر لانے میں کامیاب رہے تو ورلڈ کپ میں ٹیم بہتر پوزیشن کے لئے کھیل سکے گی۔