ہاکی میچ: ایس ایچ او من پسند افراد کو سٹیڈیم میں داخل کراتا رہا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ میں پولیس کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بدستور برقرار رہا۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے وقت مہمان خصوصی سمیت میڈیا کے نمائندوں کو کوریج میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ گیٹ پر موجود ایس ایچ او اپنے من پسند افراد کو سٹیڈیم میں داخل کراتا رہا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو گیٹ سے باہر روکے رکھا۔