بھارتی کرکٹ بورڈ پر واجب الادا ٹیکس 860 کروڑ روپے سے متجاوز
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ پر واجب الادا ٹیکس 860 کروڑ روپے سے متجاوز ہوگیا۔ایک سماجی کارکن سبھاش اگروال نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے بی سی سی آئی پر واجب الادا ٹیسٹ کی تفصیل جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بورڈ پر 1325.31 کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا گیا جس میں سے 864.78 کروڑ روپے ادا کیے گئے، 460.52 کروڑ باقی ہیں جبکہ اس سے پہلے والے سال کے بھی ابھی تک 400 کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے۔، اس طرح ٹوٹل بقایاجات 860 کروڑ روپے سے زائد ہوچکے ہیں۔