سٹی ٹریفک نے شہریوں میں پھول‘ بچوں میں ٹافیاں تقسیم کیں‘کوئی سڑک بند نہیں کی
لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ہاکی میچ کے موقع پر ٹریفک نیشنل سٹیڈیم سے ملحقہ روڈ زپر ٹریفک کی روانی اور برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے اور کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا‘ مال روڈ ،جیل روڈ،کینال روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت دیگر اہم شاہرائو ں پر ٹریفک رواں دواں رہی اور شہریوںکی بڑی تعداد نے ٹریفک انتظامات کو سراہا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بھرپور جوش و جذبہ اور منفرد انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور شہریوں میں پھول، ٹریفک قوانین پر مبنی آگاہی پمفلٹس اور بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں گئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے نیشنل سٹینڈیم کے گردونواح اور نیشنل سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ٹریفک ریڈیوایف ایم۔88.6اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مشکور ہے۔