پی ایس ایل ‘پشاور زلمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ادائیگی کردی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کو خطرات کا سامنا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ 6 میں سے 5 فرنچائزز نے تاحال واجبات ادا نہیں کئے۔ پشاور زلمی بورڈ اور تمام فرنچائزز کو نیک خواہشات کا پیغام دیتی ہے اور واضح کرنا چاہتی ہے کہ اپنے ذمہ تمام واجبات بمعہ ٹیکس ادا کرچکی ہے اور بروقت ادائیگیوں سے پی ایس ایل کو منعقد کرنے میں مدد ملے گی۔پشاور زلمی نے ناصرف اس مرتبہ تمام واجبات کی بروقت ادائیگی کی ہے بلکہ پی سی بی کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور زلمی کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اور زلمی ٹی وی (زلمی یو ٹیوب ) پر پی ایس ایل کے حوالے سے تیار کئے گئے پرومو پہلے ہی کرکٹ شائقین میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور پشاور زلمی کے مداحو ںکو یقین ہے کہ پشاور زلمی اس مرتبہ بھی چیمپینز کا تاج اپنے سر پر سجائے گی۔