• news

نیب اور عدلیہ کو دھمکیاں شرمناک‘ شریفوں کی آمریت قبول نہیں: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ شریفوں نے اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے پر نیب‘ عدلیہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ نیب وعدلیہ کو دھمکیاں مکمل طور پر شرمناک اور ناقابل قبول ہیں۔ عوام شریفوں کی اس آمریت کی اجازت نہیں دیں گے۔ قبل ازیں عمران نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کو قانونی اصلاحات نافذ کرنے والی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اصلاحات سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ عمران نے کہا ہے کہ حکومت کا نیب پراسیکیوٹر جنرل کیلئے بھجوائے نام مسترد کرنا افسوسناک ہے۔ نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے اب تک امپائرز کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن