• news

غیرملکی فنڈنگ کے الزامات غلط درخواست گزار کے سیاسی مقاصد ہیں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمشن میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کے سیاسی مقاصد ہیں‘ لہٰذا درخواست خارج کی جائے۔ (ن) لیگ نے پارٹی اکائونٹس کا گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ جمع کرایا اور جواب میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ وہ اس معاملے پر درخواست نہیں دے سکتا۔ درخواست گزار نے پرانے قانون کا حوالہ دیا جو ختم ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے پارٹی تفصیلات جمع کرا رہی ہے۔ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے دائر درخواست من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ درخواست گزار کے سیاسی مقاصد ہیں لہٰذ درخواست خارج کی جائے۔ (ن) لیگ کے جواب پر تحریک انصاف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جواب میں راجہ ظفرالحق کا بیان حلفی لگایا ہے۔ راجہ ظفرالحق کو پاور آف اٹارنی دیکر بیان حلفی لگایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن