پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی خوش آئند ہے : مبشر چودھری
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ نے پاکستان میںورلڈ ہاکی الیون کی آمد دومیچز کے انعقاد کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ورلڈ الیون کی پاکستان آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے بند دروازے کھلنے میں بڑی مدد ملے گی اس پر حکومت اور پی ایچ ایف کا کردار لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مبشر چودھری نے کیا۔ اس موقع پر کونسلر چودھری یاسر اقبال گجر، محسن فرید مغل ،میاں طاہر عباس ،غلام مصطفی خان ،شیخ محمد نعیم ،سعید اقبال فریاد علی مغل ،ملک لیاقت علی ،شکیل گجرسمیت دیگر موجودتھے۔