• news
  • image

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
لنڈسے لوہان سعودی عرب کے سماج پر فلم بنائیں گی
سعودی عرب میں 35 سال بعد کھلنے والے سینما گھروں میں پہلی فلم کا اعزاز اینیمیٹڈ ہالی ووڈ فلم ’’دی ایموجی‘‘کو حاصل ہوا۔جس کے بعد ہالی وڈ اداکارہ نے سعودی عرب کے سماج پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل پرانٹریو کے دوران کہی۔ لنڈسے لوہان نیفلم کا نام’’فریم‘‘بتایا ہے۔ جس میں مرکزی کردار ایک خاتون کا ہوگا جو سعودی عرب میں جدوجہد کے ذریعے اپنی الگ پہچان بناتی ہیں۔ لوہان نے فلم سے متعلق بتایا کہ فلم کا مرکزی کردار ایک نوجوان خاتون فوٹوگرافر کا ہوگا۔ جو امریکہ میں مقیم اپنے شوہر کو چھوڑ کر ریاض منتقل ہوتی ہے۔اداکارہ کے مطابق یہ کردار ریاض آکر سعودی عرب کے کلچر و سماج کے رنگ میں رنگ جاتا ہے اور اپنی ایک الگ منفرد پہچان بناتا ہے۔
اداکارہ ڈیانا نے مردوں کو ڈرپوک قرار دے دیا
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیانا کروگر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کی جانب سے شروع کی گئی ’’می ٹو‘‘ مہم سے طاقتور مرد ڈرے ہوئے ہیں۔جرمنی نژاد 41 سالہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیانا کروگر کا ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ اس مہم سے ہالی وڈ کے طاقتور مرد ڈرے ہوئے ہیں۔ ہالی ووڈ میں یہ تبدیلی ہاروی وائنسٹن سکینڈل کے بعد دیکھنے میں آرہی ہے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ یہ مہم زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مکمل طور پر تبدیلی اس وقت ہی ممکن ہے، جب اس مہم میں مرد بھی خواتین کا ساتھ دیں گے۔
جینفر لوپیز کی لاکھوں کی جرابیں
دنیا کی معروف ترین گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز کو کون نہیں جانتا۔ جنیفر لوپیز کو گانوں کے ساتھ ساتھ اداکاری سے شہرت ملی تاہم وہ اپنے بہترین ملبوسات اور پہناوے سے بھی دنیا کو حیران کرتے رہتی ہے۔حال ہی میں جنیفر لوپیز نے ملبوسات کی مشہور ترین کمپنی ’’گوچی ‘‘کی جرابیں پہنیں ہیں ۔ ان جرابوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی قیمت پاکستانی روپوں میں 146000 روپے سے زائد بنتی ہے۔ان جرابوں کی قیمت کے زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس جراب میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ جنیفر لوپیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’آج میں نے نئی جرابیں پہنیں ہیں ‘‘۔اس کے ساتھ جنیفر لوپیز نے جوتوں کا بہترین جوڑا بھی زیب تن کیاہے ،جنفیر کا کہناہے کہ اچھے اور مہنگے جوتے پہننا اس کی کمزوری ہے اور اس بار مہنگی اور بہترین جرابیں پہن کر اسے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم یوٹیوب پر ریلیز
اگر تو آپ کو ہیری پوٹر سیریز پسند ہے تو اس کی نئی فلم آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے۔ہیری پوٹر سیریز کے رائٹس رکھنے والے سٹوڈیو وارنر برادرز کی منطوری سے ہیری پوٹر کا ان آفیشل ہیری پوٹر پریکوئیل کو ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ اس سیریز کے ولن والڈیمورٹ کے اوپر مبنی ہے۔فلم ’’والڈیمورٹ اوریجنز آف دی ہائیر‘‘ پچاس منٹ پر مبنی ہے جس میں گریشیا میک لیگن یعنی گریفنڈر کے وارث کو دکھایا گیا ہے جو ٹام ریڈل کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔2016 ء میں ٹرائی اینگل فلم پروڈکشن نے کک اسٹارٹر پر فنڈنگ شروع کی تھی مگر وارنر برادرز کی جانب سے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر اسے ختم کرنا پڑا۔خوش قسمتی سے جون2017ء میں ڈائریکٹر پزاٹع جینماریہ سے معاہدہ کرلیا اور اس فلم کو غیر منافع بخش بنیادوں پر ریلیز کیا گیا۔اس فلم کی کہانی ایک طالبعلم ٹام ریڈل کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح والڈیمورٹ بن جاتا ہے اور ہوگورٹ سے نکلنے کے بعد اتنے برسوں تک اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے جو اصل سیریز میں بیان نہیں کیا گیا۔
ایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز
ہالی ووڈ کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔ ہالی ووڈ فلم رواں برس 16 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔2013ء میں آنے والے ویڈیو گیم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ کھیل اب فلم کی صورت میں بڑے پردے پر سامنے آرہا ہے۔اس فلم کی کہانی ایک ایسی مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ والد کی تلاش میں خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔بالآخر کئی پوشیدہ رزاوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ جاتی ہے، مہم جو لڑکی کو اپنے والد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور قدیم تہذیب کے راز کو بھی فاش کرنا ہے۔فلم میں لارا کروفٹ کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ ادکارہ ایلیسا وکانڈا نبھا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ انجلینا جولی لارا کرافٹ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اس بار یہ کردار ایلیسا وکانڈا ادا کریں گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن