جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر ضروری مرمت کے بعد اسلام آباد بھجوا دیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا مندرہ کے قریب موہڑہ فاطمہ کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر مرمت کے بعد اسلام آباد بھجوادیا گیا جہانگیر خان ترین پی ٹی آئی رہنمائوں عامر کیانی اور اسحٰق خاکوانی کے ہمراہ 12 جنوری کو پیر صاحب سیال شریف سے ملاقات کرنے اسلام آباد سے جا رہے تھے کہ مندرہ کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز خراب ہوگیا جس پر پائلٹ نے کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کردی تھی یہ ہیلی کاپٹر دس روز بعد ٹھیک ہونے پر اسلام آباد بھجوایا گیا۔