چین: 2017ء میں ایک کروڑ 70لاکھ 23ہزار بچوں کی پیدائش
بیجنگ (آئی این پی) چین میں گزشتہ سال 1کروڑ 70لاکھ 23ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، 51فیصد کے پہلے بھی بڑے بہن بھائی موجود تھے۔ چین کی نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق چین میں 2017میں 17.23ملین بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں سے 51فیصد کے پہلے بھی بڑے بہن بھائی موجود تھے جبکہ 49فیصد ایسے بچے تھے جو اکلوتے تھے۔ 2016کی نسبت2017میں 6لاکھ30ہزار بچوں کی پیدائش میں کمی ہوئی ہے۔ چین میں 60سال سے زائد عمر رکھنے والوں کی تعداد 2016میں16.7فیصد سے بڑھ کر 2017میں 17.3فیصد ہوگئی ہے۔