• news

شہبازشریف کا قصور کے سیریل کلر کوقرارواقعی سزا دلانے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور کے سیریل کلر کو قرار واقعی سزا دلانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے ابھی پہلا مرحلہ پورا ہوا ہے۔ اب ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے اور عدالتی کارروائی کے دوران ہر طرح سے معاونت کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو عدالتی کارروائی کے دوران ڈے ٹو ڈے چیک رکھے گی اور عدالت کی ہر مرحلہ میں معاونت کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن