آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون اورپاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ورلڈ ہاکی الیون ٹیم ہال آف فیم اور پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان لانے پر پی ایچ ایف کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایچ ایف کو ورلڈ الیون ہاکی میچز کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے دلچسپی لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کیا۔ تقریب میں حاضر سروس سینئر اور ریٹائرڈ فوجی افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عسکری تاریخ کے فوجی ادارے کو پاک فوج کی تاریخ کا ریکارڈ جمع کرنے اور اسے محفوظ بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ ملک میں فوجی تاریخ کے مطالعے کیلئے سینٹر آف ایکسلینس ہوگا۔