• news
  • image

شیخ رشید اور عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت

مکرمی! گزشتہ ساڑھے چار سال میں آپ دونوں نے اس ادارے سے لاکھوں روپے معاوضہ لیا، عمران خان چند مرتبہ پارلیمنٹ میں آئے تو ان حالات میں قوم آپ سے پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ کیا مکمل معاوضہ وصول کرنا ایمانداری کے زمرے میں آتا ہے یقینا نہیں ۔ آپ جیسے پارٹی کے سر براہ کیلئے لازم ہے کہ حاضر یوں کے حساب سے روپے رکھ کر بقایا رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں۔ اگر پارلیمنٹ اتنی ہی گھٹیا تھی تو آپ دونوں نے کافی عرصہ پہلے اس پارلیمنٹ کو خیر باد کیوں نہیں کہا۔ اب اختتام کے قریب تمام وصولیاں حاصل کرنے کے بعد اس پر لعنت بھیجنی شروع کر دی ہے۔ ابھی آپ دونوں اس پارلیمنٹ کا حصہ ہیں تو جناب لعنت والے لفظ میں تو آپ دونوں بھی شامل ہیں۔ آپ نے یہ مکروہ لفظ استعمال کر کے اخلاقیات کو روند ڈالا ہے۔ پارلیمنٹ پورے ملک کے عوام کی نمانئدگی کرتی ہے تو اس طرح سے آپ نے پوری قوم پر لعنت بھیجی اور اس کی تضحیک کی ہے۔ ایسے کئے پر آپ کو شرمسار ہونا چاہئے۔ آج سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی یہ گھنائونا لفظ استعمال کیا ہے۔ آپ دونوں اللہ تعالیٰ اور اپنی قوم سے معافی مانگیں ، معافی مانگنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں نے یہ کم درجے کا لفظ استعمال کیا ہے تو جناب آپ کی مہربانی کہ آپ نے ننگی گالیاں نہیں نکالیں۔ واقعی آپ نے بہت احساس کیا ہے۔ (منظر شفیع سینئر ایڈووکیٹ گلشن راوی لاہور0300-4162707)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن