• news

گلگت بلتستان میں وفاقی ٹیکس کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور، اعتراضات ختم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس نے گلگت بلتستان میں وفاقی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہوٹل ایسوسی ایشن کی اپیل پررجسٹرار کے اعتراضات ختم کر کے منظور کر لی اوردرخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کا احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ درخواست میں کہاگیا تھا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی ٹیکس غیر قانونی ہے،وفاقی ٹیکس سے 20لاکھ شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں،سپریم کورٹ ایس ار او 726کو ختم کر کے ٹیکس کا نفاذ واپس لے ،درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت ٹیکسوں کا نفاذ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں ہے، یاد رہے کہ مذکورہ درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن