• news

پشاور، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ایم ایس ایف کے کارکنوں میں جھگڑا

پشاور (بیورورپورٹ) کراچی میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف پشاور میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) نے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرہ ختم کرنے کے بعد واپس جانے کے دوران پی ایس ایف کے کارکن مخالف سمت سے آنے والے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے ساتھ الجھ پڑے جس کے دوران ایک کارکن نے ہوائی فائرنگ بھی جس سے بھگدڑ مچ گئی تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایف کے2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔منگل کے روز پی ایس ایف کے کارکنان گورنمنٹ کالج چوک کے ساتھ جمع ہوئے اور بعد ازاں پریس کلب تک ریلی نکالی جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرہ ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے پی ایس ایف کے کارکنان ایم پی اے ہاسٹلز کے قریب مخالف سمت سے آنے والے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے ساتھ الجھ پڑے جس کے دوران پی ایس ایف کے ایک کارکن نے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر پی ایس ایف کے کارکن اسفندیار اور امین اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن