کراچی والے قومی دھارے میں واپس آ رہے ہیں: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے قومی دھارے میں واپس آ رہے ہیں۔ عوام پرامن سیاسی کوشش کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ انتخابات 2018ء کے بعد عوام پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں۔ یقین دلاتا ہوں اگلے 5 سال عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے سال ہیں۔ عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے۔ امریکہ سے فری کراچی کے نام پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ کراچی مخالف مہم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں کوئی منفی عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔