• news

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع: ڈی جی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے راستے کی جانے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 1.46 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2010-11ء کے دوران 3.12 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ء کے دوران 1.70 ارب ڈالر، مالی سال 2012-13ء کے دوران 1.46 ارب ڈالر، مالی سال 2013-14ء کے دوران 2.18 ارب ڈالر، 2016-17ء کے دوران 2.87 ارب ڈالر کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن