• news

جرمنی: طالب علم نے ساتھی کو ہلاک کر دیا

برلن (آن لائن) جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایک سکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے ایک ساتھی سٹوڈنٹ کو ہلاک کر دیا۔ ڈورٹمنڈ شہر کی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل تئیس جنوری کو نواحی قصبے لوئنن کے ایک سکول میں رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کو، جو ایک نابالغ طالب علم ہے، گرفتار کر لیا گیا اور پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن