• news

ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست مسترد کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عدالت وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ وزیر اعلی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر براجمان ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ دوعہدے رکھے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔ شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔ لہذا استدعا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت اعلی کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن