بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس: چیف جسٹس سپریم کورٹ کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے پر غور
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں چیف جسٹس آف انڈیادیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے پر غورشروع کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں چیف جسٹس آف انڈیادیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 4ججوں کے میڈیا میں آنے سے جو بحران پیدا ہوا تھا ،وہ ابھی ختم نہیں ہوا۔اس معاملے میں چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلا ف مواخذہ کی تحریک ضروری ہے۔12جنوری کوسپریم کورٹ کے 4ججوں چلمیشور، رنجن گوگوئی ، ایم بی لولکر اور کورین جوزف نے پریس کانفرنس کرکے چیف جسٹس کی مخالفت کی تھی۔ اور ان کے خلاف احتجاج کیاگیا تھا۔