عاصمہ قتل کیس:ڈی این اے کیلئے 200 افراد کے نمونے حاصل کرلئے، فرانزک رپورٹ کا انتظار
مردان(صباح نیوز)پولیس نے کمسن عاصمہ کے قتل میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 200 افراد کے نمونے حاصل کرلیے۔پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 200 افراد کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ فرانزک رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں تفتیش کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اور مقتولہ عاصمہ کے قریبی رشتے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔