• news

شیخ رشید کی طبیعت اچانک ناساز، اپنڈکس کا آپریشن کامیاب رہا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ہنگامی بنیادوں پر اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر انہیں راولپنڈی کے علاقے چاندنی چوک کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا اپینڈکس کا آپریشن کیا جو کہ کامیاب رہا۔ شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی اور آپریشن کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال میں عیادت کے لئے پہنچی تاہم ڈاکٹروں نے شہریوں کو شیخ رشید سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق شیخ رشید کی حالت اب بہتر ہے لیکن ان کو مسلسل آرام کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن