ہدایتکار پرویز رانا کی پہلی برسی آج منائی جائیگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمی معروف ہدایتکار پرویز راناکی پہلی برسی کے موقع پرآج ایورنیو سٹوڈیو میں تقریب ہوگی جس کااہتمام مرحوم کے بیٹے حیدررانا،علی رانااورفلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کیاہے ۔تقریب میںفلم سے وابستہ فنکاروں کے علاوہ دیگرشعبوںسے تعلق رکھنے والے لوگ کثیرتعدادمیںشرکت کریںگے ۔اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائیگی اورانکی فنی خدمات پرانہیںخراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔