تیسرا ٹیسٹ : بھارتی ٹیم 187رنز پر ڈھیر ‘8کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف تیسر ے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میں بھارتی ٹیم 187رنز پر ڈھیر ہوگئی ‘ ساوتھ افریقہ نے ایک وکٹ پر چھ رنز بنالئے۔ ،13کے مجموعے پر ہی دونوں اوپنر پویلین لوٹ چکے تھے ،تاہم کپتان ویرات کوہلی اور پجار ا نے 84رنز بنا کرٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کوہلی بھی 54رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹ گئے جبکہ پجارا بھی اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی اننگز میں چار کھلاڑی ایسے رہے جو اپنا اکاونٹ بھی نہ کھول سکے‘آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ربادا نے تین جبکہ مورکل ،فلینڈر،اور پھلکیوا نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔