آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر ‘سیمونہ ہالیپ ‘انجلیق کربر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جنوبی کوریا کے ہیوئن چنگ نے گرینڈ سلیم میں تاریخ رقم کر دی اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میںرومانیہ کی عالمی نمبر ایک سیموبنہ ہالیپ کیرولین پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ جرمنی کی انجلیق کربرسے ہو گا۔ سیمونہ ہالیپ نے حریف کھلاڑی کو چھ دو اور چھ تین سے زیرکیا۔جرمنی کی انجلیق کربرنے کوارٹر فائنل میں میڈیسن کیز کو 51منٹ کے مقابلے میں چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔