میلسی: بھائی کی تجہیز و تکفین میں شریک بہن صدمے سے چل بسی ایک گھر سے اکٹھے دو جنازے اٹھے
میلسی(نامہ نگار) بہن بھائی کی لازوال محبت، بھائی کے انتقال میں شرکت کیلئے آئی بہن شدت غم سے خود بھی انتقال کر گئی۔ تفصیل کے مطابق بستی ملوک کی رہائشی خاتون صغراں بی بی میلسی شہر میں مقیم اپنے بھائی کے انتقال پر تجہیز و تکفین میں شرکت کیلئے میلسی آئی اور بھائی کے غم میں نڈھال خاتون نے بہن بھائی کی لازوال محبت کو امر کرتے ہوئے خود بھی دم توڑ دیا، ایک ہی خاندان سے دو جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبا ر ہو گئی ۔