• news

انڈونیشیا کے صدر کی دو روزہ دورے پر کل پاکستان آمد، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو کل (جمعہ کو) دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔ واضح رہے انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خطے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ صدر ویدودو کے دورہ سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ یاد رہے کہ صدر ویددودو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن