• news

آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور پروگرام میں نہیں جا رہے‘ غیر ملکی قرضہ بڑھ گیا: گورنر سٹیٹ بنک

کراچی (آ ن لائن) گورنرسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے ایک اور پروگرام میں نہیں جا رہا، رواں مالی سال عالمی بینک سے 4 ارب ڈالرجبکہ اے ڈی بی سے 2ارب ڈالر آنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بد ھ کو گورنرسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی صورتحال پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال درآمدات کو کنٹرول نہیں کر پائے۔دوسری جانب چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس میں گورنر سٹیٹ نے بتایا ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال تسلی بخش ہے اور قومی قرضہ کم اور غیرملکی قرضہ بڑھا رہے ہیں، جو کہ انتہائی خطر ناک بات ہے، درآمدات کو کنٹرول نہیں کر پائے، گزشتہ 2 سالوں کے دوران غیر ملکی ائیر لائن نے پاکستان سے ڈیڑھ ارب ڈالر کمائے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ غیر ملکی ائیر لائن کو اوپن اسکائی دینے سے ملکی پیسہ باہر جارہا ہے ،کچھ تو کنٹرول ہونا چاہیے۔اس موقع پر آئندہ اجلاس میں تمام ایئر لائنز کا پاکستان میں ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے۔ جولائی 2018 سے ملک بھر میں 100 روپے اور اس سے اوپر کے نوٹوں کو چیک کرنے کے لیے مشینیں نصب کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن