وزیر دفاع خرم دستگیر کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کی برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے گروپ سربراہان سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیردفاع خرم دستگیر کی زیر قیادت پاکستان کے پارلیمانی وفد نے گزشتہ روز برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے مختلف گروپوں اورکمیٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ وزیردفاع نے یورپی پارلیمنٹ میں یورپین پیپلزپارٹی گروپ کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس پی پلس سکیم کے بعد یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ویبر مین فریڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین نے ہمیشہ مضبوط پاکستان کی حمایت کی ہے۔