پارلیمنٹ پر کیچڑ اچھالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: نوید چوہان
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یو سی رانا بھٹی ملک نوید احمد چوہان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر کیچڑ اچھالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اس طرح کے الفاظ کا استعمال کسی بھی شخص کو زیب نہیں دیتا صرف نعروں کو عوام کی خدمت سمجھنے والے ملک و قوم کی خوشحالی کے دشمن بنے ہوئے۔ ملک نوید احمد چوہان اور ملک ندیم احمد چوہان نے کہا کہ قائد نواز شریف کی انتخابی مہم دیکھ کر سیاسی مخالف لیڈروں کو ہوش اڑ گئے ہیں۔