• news

معاشی طور پر ابھرتا پاکستان دنیا کیلئے مثال ہے: مریم اورنگزیب

ڈیووس (این این آئی) وزیرمملکت اطلاعات ،نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیووس میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی کی ہے ٗسی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔خطے کے ممالک سی پیک سے مستفید ہوناچاہتے ہیں۔ون بیلٹ ون روڈ امپیکٹ سیشن میں ممالک نے گہری دلچسپی لی، ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کا ثمر ہے ۔ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیووس میں اہم عالمی تجارتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرسیرحاصل گفتگو کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا سی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ خطے کے ممالک سی پیک سے مستفید ہوناچاہتے ہیں۔ معاشی طورپرابھرتاہواپاکستان دنیاکیلئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں پاکستانی خواتین نے بھرپور نمائندگی کی ہے جسے مثبت اندازمیں سراہاگیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی ہے۔ دنیا پاکستان کو ایک ابھرتی مارکیٹ کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔ سی پیک پورے خطے کیلئے مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بل گیٹس، ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک، اوبر، سیمنز، مٹسوبشی کارپوریشن سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن