• news

شادی سوچ سمجھ کر کروں گا‘ نہیں چاہتا کچھ سیاستدانوں کی طرح بار بار کروں: بلاول

ڈیووس(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ڈیوس میں بات چیت کی مزید تفصیل سامنے آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر بحث ہونی چاہئے۔ صرف عسکریت پسندی پر توجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہئے، شاید بڑی طاقتیں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتیں۔ بڑی طاقتوں کی ترجمان اپنے سٹرٹیجک مفادات ہیں۔ سوچ سمجھ کر شادی کرنا چاہتا ہوں۔ نہیں چاہتا کہ کچھ سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی کروں، چار سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کامؤقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں ، اگر الیکشن کل ہوں تو بھی ہم تیار ہیں۔ اسمبلیوں کا مدت پوری کرنا جمہوریت کیلئے بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن