• news

سہ ملکی ون ڈے سیریز :بنگلہ دیش کوشکست سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم 24 اوورز میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سرنگا لکمل نے 3 جبکہ چمیرا، پریرا اور سنداکن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا نے ہدف 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔سرنگا لکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن