• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کی 10ویں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کاحضرو میں افتتاح

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس))صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز ظہیر عباس نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی 10ویں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح حضرو(اٹک) میں کیا۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں کی طرح سپورٹس کے فروغ کیلئے بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ کھلاڑی محنت کریں اور اپنا مستقبل بنائیں، ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے صوبہ بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز بنارہا ہے جس میںماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن