کسی قانون میں ملزم کو سرعام پھانسی چڑھتے نہیں دیکھا: افتخار چودھری
پشاور (این این آئی) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کے عدلیہ کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف کیخلاف فیصلے آئے تو اب وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق زینب کے قاتل کو سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زینب کیساتھ ہونیوالے جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔ میڈیا ایسے واقعات کو آگے لائے ۔حکومت کی کمزوری اور ناکامی ہے کہ ایسے واقعات کو چھپاتی ہے، آئین اور قانون کے مطابق زینب کے قاتل کو سزا دی جائے۔ میں نے کسی قانون میں نہیں دیکھا کہ ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف ملک سے بھگوڑا ہیں ملک کیساتھ غداری کرکے گئے۔ ہماری پارٹی متحرک ہے آئندہ الیکشن میں امیدوار کھڑے کرینگے۔