• news

سینٹ انتخابات ، امیدوارکاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ بھی ساتھ جمع کرائیں۔ جمعرات کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد خان نے امیدواروں سے کہا کہ وہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی امیدوار کسی وجہ سے پارٹی ٹکٹ یا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے سے رہ جاتا ہے تو وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت پارٹی ٹکٹ جمع کرا دے تاہم آزاد امیدواروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن