سینٹ نہ آنے والے وزیر کو استعفیٰ دینا چاہئے: چودھری تنویر، ڈپٹی سپیکر بھی برہم
اسلام آباد (وقائع نگار) شیخ رشید کے استعفیٰ کی گونج سینٹ میں پہنچ گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے تو وزراء اور ارکان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بعض ممبران اپنے سوالوں پر موجود نہیں ہوتے یہ کوئی اچھی روایت نہیں۔ وزیر کی عدم موجودگی پر انہوں نے کہا کہ کہیں سائل منقود ہے کہیں مسؤل گم ہے۔ سنیٹر تنویر چودھری نے کہا جو وزرا یہاں آ کر جواب نہیں دے سکتے ان کو گھر استعفیٰ دے کر بیٹھنا چاہیے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا شیخ رشید نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر چودھری تنویر نے کہا انہوں نے بھی تردید کر دی ہے۔