• news

نیب بلوچستان نے کیو ڈی اے اراضی الاٹمنٹ کیس کے اہم ملزم کو جعفر آباد سے گرفتار کر لیا

کوئٹہ + لاہور (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) اراضی الاٹمنٹ کیس میں مرکزی ملزمان کے اہم مہرہ گل محمد کو جعفر آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ غیرقانونی زمین الاٹمنٹ کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی کیو ڈی اے ، موجودہ سیکریٹری خوراک ، نور احمد پرکانی نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔نیب بلوچستان کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کررہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سابق ڈی جی کیو ڈی اے موجودہ سیکریٹری خوراک نور احمد پرکانی و دیگر نے مبینہ طور پر کیو ڈی اے کے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔اراضی کی الاٹمنٹ ابتدائی طور پر گل محمد نامی شخص کے ذریعے کی گئی اور بعد میں دیگر افراد پر زمین مہنگے داموں بیچ کر سرکاری پیسے خورد برد کر لئے۔ ملزم کوآج احتساب عدالت میں پیش کر کے مزید ریمانڈ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن