سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو 35,35 سال قید کی سزا سنا دی
سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو 35، 35 سال قید کی سزا سنا دی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی عدالت نے دہشت گردوں عثمان اور اعجاز کی جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے اگست 2016ء میں مجرموں سے بارودی مواد سات کلاشنکوفیں اور 5 ہینڈ گرینڈ برآمد ہوئے تھے۔