• news

30 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔فیکٹری ایریا میں ہارون کی موبائل شاپ میں چار ڈاکوؤں نے کر لوٹ مار شروع کی تو ہارون نے شور مچا دیا جس پر ہارون کا بھائی محمود، ہمسایہ ارشد اور راہگیر شہزاد مسیح اسکی مددکیلئے وہاں آگئے اور مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے ا ندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ارشد اور شہزاد مسیح زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے اسلام پورہ میں طاہر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر8 لاکھ، اکبر ی گیٹ میں شکیل کے گھر سے6 لاکھ، نواں کو ٹ میں مظہرکے گھرسے 4 لاکھ، سمن آباد میں اختر کے گھر سے 3 لاکھ، مصری شاہ میں یونس اور اسکی فیملی سے سوا 3 لاکھ، ستو کتلہ میں جاوید کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا میں بیکری سے ایک لاکھ 35 ہزار، سندر میں بابر حسین سے 90 ہزار اور موٹر سائیکل، راوی روڈ میں ضیاء رضا سے موبائل فون، شاہدرہ میں عظمت سے 25 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ساندہ سے وقاص، جوہر ٹائون سے سجادکی کاریں جبکہ شاہدرہ سے ریاض، لوہاری سے شمس، شاہدرہ سے حبیب، شالیمار سے ذیشان، ساندہ سے فیضان، گارڈن ٹائون سے سعید، کاہنہ سے شاکر، ڈیفنس سی سے سرفراز، فیکٹری ایریا سے آصف، ستوکتلہ سے عثمان، گرین ٹائون سے عرفان کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن