ملتان: سیزنل انفلوئنزا سے مزید 3 مریض جاں بحق، تعداد 37 ہو گئی
ملتان(آن لائن)ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 3 افراد سیزنل انفلوئنزا کی وجہ سے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ عامر، 40 سالہ ناصر اور 50 سالہ دولت بی بی شامل ہیں جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔نشتر ہسپتال میں 40 روز میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہفتوں کے دوران مرض کے شبہ میں 239 افراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا جن میں سے 119 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی تا ہم 37 مریض نشتر ہسپتال میں اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔