ترقیاتی فنڈزمیں کرپشن‘ نیب ٹیم تحقیقات کیلئے کیپٹن صفدر کے حلقہ میںپہنچ گئی
اوگی (نامہ نگار)حلقہ این اے 21میں کیپٹن صفدرپرترقیاتی فنڈزمیں دوارب روپے کرپشن کے الزامات پرنیب ٹیم نے تورغرپہنچ کرسکیموں کی چیکنگ کاآغازکردیا،نیب کی ٹیم نے ایس ڈی او اور دیگر حکام کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کے ساتھ سکیموں کامعائنہ شروع کیاہے،جبکہ مقامی لوگوں سے بھی معلومات لینے لگے ہیں،چیرمین نیب کی ہدایت پرگزشتہ ایک ہفتے سے نیب ٹیم حلقہ این اے 21میں کیپٹن صفدرکے مکمل کی گئی ترقیاتی سکیموں کی انکوائری کیلئے سرگرم ہے،نیب کودی گئی درخواست میں الزام عائدکیاگیاہے کہ کیپٹن صفدرنے تین ارب روپے کے جوترقیاتی کام کئے ان میں دوارب روپے بے ضابطگیوں کی نذرہوئے ہیں،تحصیل اوگی میں سکیمیں چیک کرنے کے بعداب نیب ٹیم نے تورغر کا رخ کر لیا، جہاں کیپٹن صفدرکی مکمل کردہ سکیمیں چیک کی جائیں گی۔