• news

کراچی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2 سال قید‘ 50 ہزار جرمانہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کراچی کی عدالت میں 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ ریان کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم رفیق کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ نورجہاں کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے 2015ء میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور گزشتہ سال گرفتار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن