• news

ہائیکورٹ نے 3 بچے دادا‘ دادی سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے‘ جدائی پر معصوموں کی دہائی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے دادا، دادی سے لیکر ماں کے حوالے کر دئیے۔بچے احاطہ عدالت میں دادا دادی سے جدا ہونے پر دہائیاں دیتے رہے۔بچوں کی بے رخی دیکھ کر ماں پریشان ہو گئی۔ماں بیٹوں اور بیٹیوں کو دیوانہ وار چومتی،پیار کرتی اور اپنے ساتھ لے جانے کے لئے بچوں کی منتیں کرتی رہی۔ جسٹس سردار شمیم نے سماعت کی۔ لاہور کی رہائشی نسیم بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر سات سال سے لاپتہ ہے۔ ساس اور سسر نے بچے چھینے اور انہیں زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔عدالتی حکم پر تھانہ بادامی باغ پولیس نے آٹھ سالہ وہاب، چھ سالہ انصرہ اور چار سالہ سبحان کو عدالت میں پیش کیا۔جس پر عدالت نے تینوں بچے ماں کے حوالے کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن